لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے

لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

شہر کے چونگی امرسدھو، کچاجیل روڈ اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں بونداباندی جاری ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش:

آج رات سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔بالائی علاقوں میں بارش کے باعث ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
متاثرہ علاقے:

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی، بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد
لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ
6 اکتوبر تک ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، راجنپور اور رحیم یار خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
انتظامی اقدامات:

پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔مری، گلیات اور راولپنڈی میں ندی نالوں کے پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔یہ بارشیں مغربی ہواؤں کی وجہ سے پنجاب کے بالائی علاقوں میں داخل ہوئی ہیں اور آئندہ دنوں میں کئی شہروں میں موسمی صورتحال خراب رہنے کا امکان ہے۔