لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیایس ایچ او شمالی چھاؤنی رومان اقبال کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عاطف اور اکرم کے قبضہ سے دو کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے ایس ایچ او شمالی چھاؤنی اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اور طلباء کا مستقبل تباہ کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔