سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 2,500 روپے سستا

سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 2,500 روپے سستا

ویب ڈیسک: چار روزہ مسلسل اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کمی کے بعد 3,865 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 2,500 روپے کی کمی کے ساتھ 407,778 روپے پر پہنچ گیا۔اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2,144 روپے گھٹ کر 349,603 روپے کی سطح پر آگئی۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر فوری طور پر محسوس ہوا ہے۔