اسلام آباد اور شمالی پنجاب میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی توقع

اسلام آباد اور شمالی پنجاب میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی توقع

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں آج سے 7 اکتوبر تک بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 شمالی پنجاب، راولپنڈی، مری، گلیات اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی توقع ہے، جس سے ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے تعاون سے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پی ڈی ایم اے کی ہدایات پر عمل کریں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی آج مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔