لاہور:ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 296 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 333 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے 112 افراد کو شدید زخموں کے باعث مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 221 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثات کی بنیادی وجوہات میں تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی شامل ہیں۔ حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ حادثات کو کم کیا جا سکے۔