لاہور(خصوصی رپورٹ)ٹوکن ٹیکس نادہندگان اور نان رجسٹرڈ سرکاری وغیر سرکاری گاڑی مالکان کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا۔محکمہ ایکسائزنے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی کردی۔ایک دن میں ساڑھے سات سو گاڑیوں کو روکا گیا۔ ڈائریکٹر موٹر برانچ شاہد گیلانی کا کہنا تھا200 ڈیفالٹر نے موقع پر ٹیکس جمع کرائے ،150کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔