منیارٹی کارڈ کیلئے اگلے ہفتے سے درخواستیں جمع

لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ انسانی حقوق نیاقلیتوں کومنیارٹی کارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ 
اگلے ہفتے سے درخواستیں جمع کر ائی جاسکیں گی ،پہلی دفعہ اقلیتوں کے لئے 1 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی مالی سپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔40ہزار اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو مالی سپورٹ دی جائے گی۔20 دسمبر سے پہلی قسط فراہم کی جائے گی۔3 ماہ بعد10ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ درخواستیں دینے کے لئے خصوصی پورٹل بنایا جائے گا۔