لاہور (خصوصی رپورٹ ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے آئندہ ہفتے لاہور پہنچنے کا امکان ہے، وہ لاہور میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس دوران پنجاب بھر کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،مختلف جیالوں کے گھر بھی جائیں گے ، بلاول لاہور میں قیام کے دوران لاہور کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے، اپنے قیام کے دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال اور ن لیگ کے ساتھ پاور شیئرنگ کے معاملے پر بھی پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔