لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میں تیز رفتار بس نے رکشہ کو ٹکر مار کر 2خواتین سمیت 3افراد زخمی کر دیئے ریسکیو ذرائع کے مطابق ہنجروال میں ملتان روڈ سکیم موڑ کے قریب تیز رفتار بس نے رکشہ کو ٹکر مار کر 2خواتین سمیت 3افراد کو زخمی کر دیا بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا پولیس نے بس کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کر دی۔