پومس ، شہباز کیساتھ بیٹھا تھاکہ کسی بات پر جھگڑا ہوگا،قتل کا مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)نشترکالونی دو دوستوں میں شراب نوشی کے دوران جھگڑا ہوگیا،شراب چھڑک کر آگ لگانے سے نوجوان جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ نشتر کالونی کے علاقہ یوحنا آباد میں پومس سردار اپنے دوست شہباز مسیح کے پاس بیٹھا شراب نوشی کررہاتھاکہ اس دوران کسی بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا ، شہباز مسیح نے پومس سردار پر شراب چھڑک کر آگ لگا دی جس سے پومس سردار کا 80 فیصد جسم جھلس گیا، جسے لواحقین فوری طور پر ہسپتال لے گئیتاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول پومس سردار کے والد سردار مسیح کی مدعیت میں ملزم شہباز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
آگ لگادی