ڈالر کی قدر میں 12پیسے کی کمی

  کراچی (آئی این پی )انٹربینک میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 12پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔کاروباری ہفتے کے آخری روزڈالرکی قدر میں روپے کی مقابلے معمولی کمی ریکارڈ کی گئی  ،انٹربینک میں 12 پیسے کی کمی کے بعد امریکی ڈالر 277روپے 73پیسے پر آگیا ہے۔