امید ہے آنیوالے دنوں میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے،رضوان سعید شیخ
نیویارک (آئی این پی)امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس جیتیں یا ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے لیے سب برابر ہیں، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔ایک انٹرویو یمں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ ریاست کا ریاست سے تعلق ہوتا ہے جس کو مزید مستحکم بنایا جائے گا، امید ہے آنیوالے دنوں میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر کام کررہے ہیں۔رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ کوئی قرارداد سے پاکستان میں تبدیلی نہیں آسکتی، امریکی کانگریس چاہے جتنی مرضی قراردادیں لے آئے اس کا پاکستان پر کوئی فرق نہیں پڑتا، امریکا میں کچھ پاکستانی ایسے ہیں جن کا کوئی نظریہ نہیں، وہ ریاست کو نقصان پہنچاتے ہیں، امید ہے لندن کی طرز پر امریکا میں کوئی ایسا احتجاج نہیں ہو گا۔