دوحہ(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی اور ثقافتی تبادلے مزید گہرے ہوں گے ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے قطر کے وزیر ثقافت عبدالرحمان بن حماد الثانی کی خصوصی دعوت پر فارج ال فن فیسٹیول میں شرکت کی ۔انہوں نے قطر کی وزارت ثقافت اور وزیر ثقافت عبدالرحمان بن حماد الثانی کو فیسٹیول کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد دی۔فیسٹیول کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی تاجکستان کی وزیر ثقافت متلوباخون ستورین اور عراق کے وزیر برائے ثقافت ڈاکٹر احمد ال فکک ال بدرانی کے ساتھ ملاقات بھی ہوئی۔اس موقع پر عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور اسے فروغ دینے کی لگن ایک اعزاز ہے، فارج الفن جیسے ایونٹس ثقافتی تبادلوں کی اہمیت کا اظہار ہیں۔