علی امین کا گرفتار سرکاری اہلکاروں کی رہائی پر پرتپاک استقبال

42ملازمین کو عہدوں پر ترقی ،ایک ہفتے کی چھٹی دے دی ،10 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا

    پشاور(یواین پی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا ڈی چوک احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے ملازمین کیلئے پروموشن کا اعلان کردیا،پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین رہائی کے بعد پشاور پہنچ گئے۔ علی امین گنڈا پور نے ملازمین کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔وزیر اعلیٰ نے ملازمین کیلئے ون اسٹیپ پروموشن کا اعلان کر دیا اس کے علاوہ ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے کا اسٹائپنڈ بھی دے دیا۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے ڈی چوک احتجاج کے دوران پکڑے گئے 42 ریسکیو اہلکاروں کو رہائی کے بعد ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ ہاوس خیبرپختونخواہ ہاؤس بلایا۔وزیراعلی علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے جو قربانی دی اس پر سلام پیش کرتا ہوں۔