کراچی: انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 280.97 روپے سے بڑھ کر 281.06 روپے پر بند ہوا۔کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی ادائیگیوں، بیرونی قرضوں کی واپسی اور کچھ اداروں کی جانب سے ڈالر کی طلب بڑھنے کے باعث روپے پر دباؤ دیکھا گیا۔ تاہم، مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں بہتری کی وجہ سے روپے کو بڑی گراوٹ سے بچاؤ ملا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ اسی طرح برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں روپے پر مزید دباؤ آ سکتا ہے، تاہم آئی ایم ایف سے ممکنہ اگلی قسط اور دیگر مالی معاونت سے مارکیٹ میں استحکام کا امکان ہے۔