انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آج انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 65 پیسے پر پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتے کاروباری سیشن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم مارکیٹ میں استحکام کے لیے اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں پر نظر رکھنا ضروری ہوگا۔