لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاوٓن ڈاکٹر محمد عمر کے زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٓن جاری ہے اقبال ٹاوٓن، گلشن راوی مسلم ٹاوٓن، نواں کوٹ اور نیاز بیگ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5منشیات فروش کو گرفتار کرلیاریکارڈ یافتہ علی رضا راشد اوردیگر ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقہ جات میں منشیات و آئس (نشہ) فروخت کرتے تھیریکاڈ یافتہ علی رضا سے1کلو 340 گرام چرس اور دیگر ملزمان سے1 کلو 290 گرام آئس نشہ برآمد کر لیں ریکارڈ یافتہ علی رضا، راشد و دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاوٓن نے ڈاکٹر محمد عمر کے تمام پولیس ٹیموں کوشاباش دی نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،