ایسی درخواستیں فورسز کا حوصلہ پست کرتی ہیں:عدالت‘درخواست پہلگام حملے کی تحقیقات کیلئے تھی
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی سپریم کورٹ نے ایک جانبدارانہ فیصلے میں پہلگام حملے کی عدالتی تحقیقات کی درخواست مسترد کر دی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی ادارے نہ صرف سچ چھپانا چاہتے ہیں بلکہ اپنی ہی عوام کو گمراہ کر کے اصل مجرموں کو تحفظ دے رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے علاقے بائیسران ویلی میں ہونے والے اس حملے میں 26 افراد جان سے گئے۔ بھارتی حکومت نے اس حملے کا الزام حسبِ روایت پاکستان پر ڈال کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی، لیکن جب درخواست گزار نے اس حملے کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تو سپریم کورٹ نے اسے جھاڑ دیا اور کہا کہ ایسی درخواستیں فورسز کا حوصلہ پست کرتی ہیں۔