پشاور (آئی این پی)خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکاونٹس میں منتقل کیے جانے کے انکشاف کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 36 ارب کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق ضلع کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رقم نجی بینک اکائونٹس میں منتقل کی گئی جبکہ ڈمپر ڈرائیور کے بینک اکائونٹ میں بھی 3 ارب روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس پر اس کا اکاونٹ منجمد کردیا گیا ہے۔