بھارتی فوج کشمیر کے بارڈر پر دہشتگردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے:نائب صوبیدار سورندر سنگھ

 سرینگر (آئی این پی )بھارتی فوجی کے ہوش رباانکشافات نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے ون مہار رجمنٹ کے نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے اپنی ہی فوج کے خلاف احتجاج کیا اور  اپنے ہی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر کو غدار قرار دے دیا۔نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے انکشاف کیا کہ بھارتی فوج کشمیر کے بارڈر پر دہشتگردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے، بھارتی فوج ڈیوٹی پر تعینات فوجیوں کو ہٹا کر خود دراندازی کرواتی ہے، یہ سب روزنامہ راشٹریا اور ڈیفنس گزٹ میں شائع ہو چکا ہے۔نائب صوبیدار سورندر سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج کی سرپرستی میں ہتھیار اور گاڑیاں دہشتگردوں کو دی جاتی ہیں