یہ 8فروری کو سٹریٹ مارچ کررہے ہیں، خیبرپختونخوا میں تو ان کا مینڈیٹ ہے
دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے خیبرپختونخوا کو 800ارب ملے: اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے، صوبائی حکومت صوبے میں اپنی کارکردگی پر توجہ دے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے خیبرپختونخوا کو 800ارب روپے ملے، لیکن اب بھی صوبے میں نہ سی ٹی ڈی ہے، نہ فارنزک لیب اور نہ ہی سیف سٹی۔ یہ پیسے کہاں گئے؟ صوبے میں حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، سردیوں میں آپریشن مشکل ہے لیکن اس کے علاوہ راستہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ 8فروری کو سٹریٹ مارچ کررہے ہیں، خیبرپختونخوا میں تو ان کا مینڈیٹ ہے، چیلنج کرتا ہوں انہوں نے دوسالوں میں کوئی تعلیمی ادارہ یا ڈسپنسری بنائی ہو، باقی صوبے آگے جارہے ہیں خیبرپختونخوا نے ریورس گیئر لگایا ہوا ہے