اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی د ن یکم مئی اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ مزدور کی حالت میں بہتری لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل رہی،مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں،جلسے جلوس،کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جن میں محنت کشوں کی عظمت کو سلام اور زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔