خامنہ ای کو خراجِ عقیدت، ایران بھر میں عوام سڑکوں پر

خامنہ ای کو خراجِ عقیدت، ایران بھر میں عوام سڑکوں پر

ایران کے تاریخی شہر اصفہان میں ہزاروں افراد علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

ایران کے سرکاری انگریزی چینل Press TV کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ شہر کے معروف نقشِ جہان اسکوائر میں موجود ہیں، سوگ منا رہے ہیں اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔حکومت نے اتوار کو تصدیق کی کہ ہفتے کے روز دارالحکومت تہران میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد علی خامنہ ای انتقال کر گئے۔ سرکاری اعلان کے بعد ملک بھر میں سوگ کی فضا پائی جا رہی ہے اور مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات جاری ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت کے بعد خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ردعمل اور سفارتی سرگرمیاں تیز ہو سکتی ہیں۔