سپریم لیڈر کی شہادت پر ایرانی حکومت کا بیان سامنے آگیا

تہران (آئی این پی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی حکومت کا بیان سامنے آگیا۔ایرانی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔ظلم کرنے والوں کو پتہ چل جائے گا کہ انقلابی کون ہیں۔دوسری جانب ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ جارح کو سخت سزا دی جائے گی۔ وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہوگئے ہیں۔