لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے سرکاری کالجز میں بنیادی سہولیات کی کمی دور کرنے کے لیے بڑے اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا۔ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن اور نئی سہولیات کی فراہمی پر کام تیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لاہور کے سرکاری کالجز میں طلبہ کے لیے 60 ہزار نئی کرسیوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ تعلیمی ضروریات پوری کرنے کیلئے 300 نئے کلاس رومز تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔