منچن آباد (خصوصی رپورٹ) کلینک میں ڈاکٹرکی عدم دستیابی مریضوں کی جان لینے لگی،فوری طبی امداد نہ ملنے سے میٹرک کاطالبعلم فہد جان کی بازی ہارگیا،ورثانے ڈاکٹرزکیخلاف احتجاج کرتے ہوئیوزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔لڑکا فہداحمد میکلوڈ گنج کی پراچہ فیملی کیحاجی محمدمنشا پراچہ کاپوتاتھا،جومیٹرک کاسٹوڈنٹ تھا،27مئی کی شام اپنے دوستوں کیہمراہ نکلا،مشروب پلایاگیا جواسکے لئے زہریلا ثابت ہوا،طبیعت بگڑنے پر اسے شام تقریباً 8بجے میکلوڈ گنج ہسپتال پہنچایاگیا،مگر کوئی ڈاکٹر نہ ملا،بچے کی جیب سیپلائے گئے زہر آلود ساشے بھی بر آمد ہوئے،موجود ٹیکنیشن نیفوری معدہ واش کرنے کی بجائے بچے کیوالد کو سرنج اورانجکشن لکھ کربازار روانہ کردیا،بعدازاں حسبِ معمول بچے کامعدہ واش کئے بغیر اسے منچن آباد ریفرکردیاگیا،ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی کوئی ماہر ڈاکٹرقریب نہ آیا،بچے کی طبیعت مزیدبگڑنیپربہاولنگر ریفرکردیا گیا۔ورثابچے کوبہاولنگر لیکرجارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہارگیا،بچے کیورثانے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ ہمیں انصاف مہیاکیاجائے۔