لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق باغبانپورہ میں قیصر سے1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون۔ ٹاؤن شپ میں رمیض سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,گلشن اقبال میں فرخ سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,اکبری گیٹ میں مصطفی سے1لاکھ روپے اور موبائل فون, سول لائنز میں شہباز سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.گرین ٹاون اور شفیق آباد سے گاڑیاں جبکہ جنوبی۔چھاونی ریس کورس اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔