گرمی کی شدت برقرار ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

اسلام آبا د(آئی این پی )محکمہ موسمیات نے آ ئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔بالائی خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے تاہم بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔اس کے علاوہ سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرمی پڑے گی جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر تیز ہوائوں کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔