این ڈی ایم اے کا 4 جولائی تک ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

سوات، دیر، چترال، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، تورغر اور کوہستان کے پہاڑی ندی نالے متاثر ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد: ( مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) نے یکم سے 4 جولائی 2026 تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔الرٹ کے مطابق مون سون سسٹم اور مغربی ہواؤں کے زیر اثر خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں پہاڑی ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ اور فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کے چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، سوات، دیر، چترال، شانگلہ، بونیر، بٹگرام، تورغر اور کوہستان کے پہاڑی ندی نالے متاثر ہو سکتے ہیں۔