ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، ماضی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کی ٹیلی ویڑن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشریات نے ماضی کے سارے ویوورشپ ریکارڈ توڑ دیے۔لارڈز کے تاریخی میدان میں 11 سے 14 جون تک کھیلا گیا فائنل اسٹار اسپورٹس نیٹورک پر انڈیا کے بغیر کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹیسٹ بن گیا۔ا?فیشل اعداد و شمار کے مطابق ٹی وی پر فائنل کے 2.94 ارب منٹ دیکھے گئے جبکہ بھارت میں یہ فائنل 4 کروڑ 70 لاکھ افراد نے دیکھا۔ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کو 22 کروڑ 50 لاکھ افراد نے دیکھا۔ یہ تعداد 2023 میں ا?سٹریلیا اور انڈیا کے درمیان اوول میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے سائیکل کے فائنل کے برابر ہے۔جبکہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں مجموعی طور پر 1  لاکھ 9 ہزار 227 افراد نے شرکت کی۔ا?ئی سی سی چیئرمین جے شاہ  نے فائنل کے اس تعداد میں دیکھے جانے کو ٹیسٹ کرکٹ کی دیرپا مقبولیت قرار دیا۔واضح فائنل میں جنوبی افریقا نے چوتھی اننگز میں ایڈن مارکرم کے شاندار 136 رنز کی بدولت ا?سٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر 27 برس کوئی ا?ئی سی سی ٹائٹل نام کیا ہے