38مقدمات کا ریکارڈ یافتہ حوالات بند۔۔۔۔

 لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا پولیس نے شوکت ٹاؤن کے رہائشی عادی ملزم عرفان پرویز کی گرفتاری کا معاملہ ڈکیتی، چوری، نقب زنی کے 38 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ عادی ملزم عرفان پرویز کوگرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ریکارڈ یافتہ عادی ملزم عرفان کی گرفتاری پر ملزم اور گھر والوں نے پولیس پارٹی کے ساتھ سخت مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی خواتین پر تشدد کرنے والی بات میں کوئی صداقت نہ ہیکار سرکار میں مزاحمت اور قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں گرفتار ملزم مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا ہے جرائم پیشہ عناصر اور عادی ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں