ایران کا چینی جے-10سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ

تہران(آئی این پی ) اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد ایران نے اب چین سے جدید چینگڈو جے-10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات تیز کر دئیے ۔ یہ دعویٰ ایرانی اور یوکرینی میڈیا کی رپورٹس میں کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایرانی ایئر فورس کے پاس اس وقت تقریباً 150لڑاکا طیارے موجود ہیں، جن میں اکثریت 1979 کی اسلامی انقلاب سے قبل خریدے گئے امریکی ایف-4فینٹم، ایف-5 ٹائیگر اور ایف-14 ٹام کیٹ جیسے پرانے طیاروں پر مشتمل ہے۔ چند سوویت نژاد مِگ-29 بھی ایرانی فضائی بیڑے کا حصہ ہیں، مگر ان کی بڑی تعداد یا تو ناکارہ ہو چکی ہے یا ناکافی دیکھ بھال کے باعث قابل استعمال نہیں۔ایرانی میڈیا اور یوکرینی خبر رساں اداروں کے مطابق تہران نے روس سے جدید سخوئی ایس یو-35 طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی ناکامی کے بعد چین کے ساتھ جے-10 سی طیاروں کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔