کراچی: پولیس اور اساتذہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج موخر

کراچی (آئی این پی )کراچی میں اساتذہ کے احتجاج اور پولیس کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس ایس پی ساتھ مہظور علی نے بتایا کہ اساتذہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد زیر حراست اساتذہ کو رہا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج فوری طور پر روکنے کا اعلان کیا۔چیئرمین سندھ ایمپلائز آلائنس اشرف خاصخیلی نے کہا کہ پولیس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہم نے اپنا احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، ہم تیرہ محرم الحرام کو دوبارہ احتجاج کریں گے۔