لاہور( کرائم رپورٹر)حکومت سے مذاکرات کے بعد اساتذہ نے احتجاجی تحریک پر بریک لگا دی۔اساتذہ نے تدریسی بائیکاٹ م خر کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد جامعات کے اساتذہ نے تعلیمی بائیکاٹمو ئوخر کردیا ۔ ٹیکس ربیٹ خاتمے پر اساتذہ کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا ،فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمی سٹاف ایسوسی کی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقات میں معاملات طے پاگئے،حکومت نے تنخواہوں پر 25 فیصد ٹیکس ربیٹ بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صدر فپواسا ڈاکٹر امجد مگسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگلے بجٹ میں جامعات کے بجٹ میں اضافے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو پھر سے احتجاج کریں گے۔ ملاقات میں سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر احتشام ، جنرل سیکرٹری آسا پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر سلام بھی موجود تھے۔