لاہور(آئی این پی )لاہورہائیکورٹ نے 9مئی کے کیسز میں چالان سمیت دیگر دستاویزات کی نقول کے حصول کیلئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی درخواست خارج کردی۔ لاہورہائیکورٹ نے فواد چودھری کی چالان سمیت دیگردستاویزات کی نقول کیلئے درخواست پرفیصلہ سنا دیا، عدالت نے فوادچودھری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔