سپریم کورٹ سے ابھی مصدقہ عدالتی فیصلہ نہیں ملا، الیکشن کمیشن کا اجلاس آج بھی ہوگا
اسلام آباد (یواین پی) مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کا دوبارہ اجلاس آج دوبارہ ہوگا ‘ الیکشن کمیشن کو تاحال مصدقہ عدالتی فیصلہ نہیں ملا جبکہ جے یو آئی ف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کی نئی درخواستوں کے بعد دوبارہ سیٹوں کا کوٹہ طے ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی درخواستوں کے مطابق متعلقہ ونگز کو تیاری کی ہدایت کردی گئی۔