’’مر کر دکھاؤ‘‘ کے جملے کے بعد لڑکے نے افسوسناک قدم اٹھا لیا

’’مر کر دکھاؤ‘‘ کے جملے کے بعد لڑکے نے افسوسناک قدم اٹھا لیا

بھارت کے شہر لکھنؤ، اتر پردیش میں 22 سالہ نوجوان اشکانش نے مبینہ طور پر ٹوائلٹ کلینر پی کر خودکشی کر لی۔

 ان کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ یہ اقدام ایک لڑکی کے کہنے پر ہوا، جس سے وہ پچھلے پانچ سال سے محبت کر رہا تھا۔اہل خانہ کے مطابق لڑکی نے کچھ عرصے سے اشکانش سے بات چیت بند کر دی تھی اور دوری اختیار کر لی تھی، جس کے باعث وہ ذہنی تناؤ کا شکار رہا۔پولیس کے مطابق اشکانش کی بھابھی پوجا کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق، منگل کو اشکانش نے لڑکی سے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی، لیکن جب لڑکی نے اس کی بات کا جواب نہ دیا اور سامنے سے کہا "مر کر دکھاؤ"، تو وہ گھبرا کر گھر سے نکلا اور پبلک ٹوائلٹ میں جا کر کلینر پی گیا۔اشکانش کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ بچ نہ سکا۔ پولیس نے نوجوان کا موبائل فون ضبط کر لیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ خودکشی سے قبل اس نے لڑکی سے کیا بات کی تھی۔