چینی صدر کی جانب سے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد

    بیجنگ(یواین پی)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ نئے سال کی آمد آمد ہے۔ نئے سال کے موقع پر میں بیجنگ سے سب کو نئے سال کی مبارک باد دینا چاہتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔بدھ کے روز چینی صدر نے کہا کہدو ہزار پچیس ''چودھویں پانچ سالہ منصوبے ''کا آخری سال ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں ہم نے بڑی محنت کرکے مختلف مشکلات پر قابو پایا اور  تمام مقررہ  اہداف کی تکمیل کی اور چینی طرز کی جدیدیت کے نئے سفر میں ہم آگے بڑھتے جارہے ہیں۔چین کا اقتصادی حجم  نیا ریکارڈ قائم کر چکا ہے اور  رواں سال  اس کے ایک سو چالیس ٹریلین یوان تک پہنچنے کی توقع ہے