چینی صدر سمیت چینی رہنماوں کی نئے سال کے اوپیرا گالا میں شرکت

    بیجنگ(یو این پی)نئے سال 2026 کا اوپیرا گالا چین کے نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں منعقد ہوا۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ، لی چھیانگ، چاو لہ جی، وانگ حو نینگ، چھائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ، لی شی اور ہان زنگ سمیت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور قومی رہنماوں نے نئے سال کی آمد کا استقبال کرنے کے لئے دارالحکومت بیجنگ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر پرفارمنس دیکھی۔