رواں مالی سال صنعتی شعبہ میں 9.38 فیصد شاندار شرح نموریکارڈ

گذشتہ سال کی 0.12 فیصد ترقی کے مقابلے میں معاشی عروج کی علامت  ہے
اسلا م آباد(آئی این پی )ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک پالیسی اصلاحات کے خوش آئند ثمرات نمایاں ہونے لگے  ۔ پاکستانی معیشت اپنے سفر میں مثبت رخ اختیار کرچکی ہے اور گزشتہ سال کی نسبت واضح بہتری و ترقی کا ثبوت پیش کیا ہے۔ پاکستان کے زرعی، صنعتی اور دیگر اہم  شعبوں میں شاندار شرح  نمو، ملکی اقتصادی استحکام اور سرمایہ کاری کے مواقع میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی معیشت میں نئی توانائی، مستحکم معیشت  اور متوازن ترقی کے ساتھ اقتصادی استحکام کی راہ ہموار ہو رہی ہے