صدر کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت ‘ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا
اسلام آباد(آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سوئٹزرلینڈ کے شہر کرانس مونٹانا میں دھماکے اور آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کرتے ہوئے سوئٹزرلینڈ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔صدر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان سوئٹزرلینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔