پاکستان کے تیز ترین گیندبازوں میں شامل کرکٹر محمد حسنین نے اپنی بھائی کی شادی میں سنگنگ کے جوہر دکھا کر محفل کو لوٹ لیا۔
حیدرآباد کی ایک نجی سوسائٹی میں ہونے والی اس شادی میں محمد حسنین نے محفل کے دوران گانا گایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ان کی سنگنگ پر مداحوں نے مختلف تبصرے کیے اور اس لمحے کو سراہا۔محمد حسنین کی یہ سنگنگ پہلی بار نہیں تھی، اس سے قبل بھی وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے ساتھی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ گلوکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ایک ویڈیو میں اعظم خان گٹار پر دھیما سا نغمہ بجاتے نظر آئے، جبکہ محمد حسنین نے اپنی آواز سے محفل کو گرمایا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا جس میں دونوں کھلاڑیوں کی سنگنگ کو مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔محمد حسنین کی سنگنگ کی ویڈیو اور ان کی کرکٹ کے میدان میں کامیاب پرفارمنس نے ان کے مداحوں کو ایک نیا پہلو دکھایا ہے، جس سے ان کی شخصیت کو مزید مقبولیت ملی ہے۔