کراچی(خصوصی رپورٹ )محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ سال 2025میں دو سورج اور 2چاند گرہن ہوں گے، سال کا پہلا سورج گرہن 29مارچ کو ہوگا جو کہ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21سے 22ستمبر کو ہوگا جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔اس کے علاوہ رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14مارچ کو ہوگا، پہلا چاند گرہن صبح 8بجکر 57منٹ پر شروع ہوگا، پاکستان میں اس وقت دن ہونے کی وجہ سے یہ چاند گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔2025کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7اور 8ستمبر کی درمیانی شب ہوگا، یہ چاند گرہن رات 8بج کر 28منٹ پر شروع اور 1بج کر 55منٹ پر اختتام پذیر ہوگا، یہ چاند گرہن پاکستان سمیت یورپ، ایشیا اور افریقا میں دکھائی دے گا۔