پی آئی کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

  کراچی(خصوصی رپورٹ) پی آئی اے کی بلوچستان کے ضلع گوادر کے لیے روانہ ہونے والی پرواز میں فنی خرابی کی نشاندہی کے بعد طیارے کی واپس کراچی میں اتارلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گوادر کے لیے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 503صبح 8بج کر 13منٹ پر کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی، ائیر ٹریفک کنٹرولر کو آگاہ کر کے پائلٹ نے 43منٹ بعد واپس لینڈنگ کی۔ روانگی کے بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی کی نشاندہی کی۔