بی پی ایل کھلاڑیوں کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر، بورڈ کی یقین دہانی

بی پی ایل کھلاڑیوں کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر، بورڈ کی یقین دہانی

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شریک کھلاڑیوں کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے، جس کے باعث کرکٹرز میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، فرنچائزز مالکان کی جانب سے کھلاڑیوں کو ابھی تک پہلی قسط کی ادائیگی نہیں کی گئی، حالانکہ قواعد کے مطابق طے شدہ معاوضے کا نصف لیگ کے آغاز سے پہلے دیا جانا چاہیے تھا۔اس معاملے پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ معاوضوں کی ادائیگی جلد کی جائے گی۔ بی پی ایل کی 7 ٹیموں کا آغاز 30 دسمبر کو ہو چکا ہے، اور اس سے پہلے معاوضوں کی ادائیگی کی تاخیر پر کرکٹرز میں تشویش بڑھ گئی تھی۔

چند کھلاڑیوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے معاہدے کے مطابق فرنچائزز کی جانب سے طے شدہ قسطوں کی فوری ادائیگی ضروری ہے تاکہ ان کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔