شہباز شریف اور سہیل آفریدی کی ملاقات، امیر مقام نے اہم احوال جاری کر دیے

شہباز شریف اور سہیل آفریدی کی ملاقات، امیر مقام نے اہم احوال جاری کر دیے

وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس پر وزیرِ اعظم نے شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے ملاقات میں کہا کہ ملک اور اداروں کے لیے اکھٹے چلنا ضروری ہے۔ملاقات میں مالی مسائل، واجبات، این ایف سی اور وفاق و صوبے کے روابط پر بات ہوئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف متحد ہونا ضروری ہے۔ملاقات میں سیکریٹری فنانس اور ایڈوائزر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر امیر مقام نے واضح کیا کہ سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کے پی کا حصہ اسے ملنا چاہیے اور عوام کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے۔امیر مقام نے مزید کہا کہ کے پی حکومت جب چاہے ملاقات اور کوآرڈینیشن کر سکتی ہے۔