لاہور (کرائم رپورٹر) مرال مری روڈ نزد بہنی روڈ کے علاقے میں واقع ایک ربڑ فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ فیکٹری میں موجود ربڑ کے مواد میں لگی جس کے باعث دھواں اور شعلے تیزی سے پھیلنے لگے۔ ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز اور فائر فائٹرز موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔ریسکیو کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔