لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ریلوے سٹیشن کے اطراف میں ری ماڈلنگ اور بیوٹیفکیشن کا بڑا منصوبہ سامنے آ گیا۔ایل ڈی اے نے منصوبے کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی ، منصوبے کے تحت سٹیشن کے اطراف موجود گندگی، بے ہنگم ٹھیلوں، تجاوزات اور ناجائز پارکنگ کا مکمل خاتمہ کر کے پارکنگ ایریا، سٹنگ سپاٹس اور واک ویز بنائے جائینگے۔ پورے زون میں سولر سٹریٹ لائٹس، جدید سائن بورڈز، انڈر گراؤنڈ وائرنگ اور عمارتوں کی بہتری شامل ہے۔ شیرانوالہ فلائی اوور، ایک موریہ اور دو موریہ پل کی بھی بیوٹیفکیشن ہوگی۔ علاقے کو ڈسٹ فری، کلین اور گرین زون بنایا جائیگاجس سیماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی۔