شاہ محمود کی ضمانت کی درخواستوں پر5 دسمبر کو ریکارڈپیش کرنے کا حکم

لاہور(کورٹ رپورٹر ) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے9 مئی کے تین مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر5 دسمبر کو ہر صورت ریکارڈپیش کرنے کا حکم دے دیا، پولیس کی جانب سے ایک بار پھر مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا گیا، وکیل شاہ محمود نے موقف اپنایا کہ ڈیڑھ سال سے ضمانت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں،ہم دلائل مکمل کرچکے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نیکلمہ چوک پر کنٹینر اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات کے جیل ٹرائل کی سماعت آج تک ملتوی کر دی۔