غزہ (آئی این پی )غزہ میں دو برس بعد تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جہاں اسلامک یونیورسٹی آف غزہ نے بمباری سے متاثرہ عمارت میں بالمشافہ کلاسز کا آغاز کردیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق جنگ کے دوران یونیورسٹی کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا اور کئی حصے ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے تاہم اسلامک یونیورسٹی میں جزوی طور پر بحال ہوئے ٹوٹی پھوٹی دیواروں والے کلاس رومز میں شعبہ ادویات اور ہیلتھ سائنس کے طلبہ کی واپسی ہوگئی۔دو سال تک تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں جبکہ آن لائن کلاسز بھی نقل مکانی، بجلی کی بندش اور تباہ حال تعلیمی ڈھانچے کے باعث نہ ہونے کے برابر رہیں